ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

معصوم بچوں نےقربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں نےقربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا تین سال گزر گئےمتاثرین کے مطالبہ پر جوڈیشنل انکوائری تک نہ ہوسکی۔متاثرین کوانصاف نہ مل سکا ، آج بھی مائیں سوال کرتی ہیں دہشتگردی کی آبیاری کون کررہاہے؟

تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی تیسری برسی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تین سال بعد بھی متاثرین کے مطالبے پر جوڈیشل انکوائری نہ ہوسکی،متاثرین کوانصاف نہ مل سکا، حکومت نیشنل ایکشن پلان کےنفاذمیں ناکام رہی جبکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں یہ بات یقینی بنانے میں بھی ناکام ہیں۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں نےقربانی دے کر قوم کے ضمیر کو جگا دیا، مائیں سوال کرتی ہیں دہشتگردی کی نرسری کی آبیاری کون کررہاہے، شہید بی بی کا بیٹا شہدا کےخون کےایک ایک قطرے کا وارث ہے، دہشتگردی کے خلاف شہیدبی بی کا بیٹا آواز نہیں اٹھائےگا تو کون اٹھائےگا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ماؤں کی گود اجاڑنے والے دہشتگردوں کا مقابلہ جاری رہے گا، اپنے بچوں کو لندن کی محفوظ پناہ گاہوں میں رکھنےوالے قوم کے ہمدرد نہیں،ہم اپنی دو نسلوں کی قربانی دینے کے باوجود میدان میں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سب نے اپنے بچے بیرون ملک چھپائے ہوئے ہیں، ہم قوم کے ساتھ جینے مرنے کا عہد رکھتے ہیں، ہم ان کےلئے بہترکرسکتےہیں،پیپلز پارٹی کی حکومت کرے گی۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح جب پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی اور خود کو بہادر سمجھنے والے بزدل دہشتگردوں نے بچوں پر حملہ کیا سانحےمیں132طلبہ سمیت141افرادشہید ہوئے جبکہ اس بزدلانہ حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں