اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بھارت مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا قبرستان بنانے پر تُلا ہوا ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنایا اب وہ اسے دنیا کا سب سے بڑا قبرستان بنانے پر تُلا ہوا ہے۔

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر1947 تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے جس سے انسانیت بھی شرمندہ ہے، 75 سال قبل آج کے دن ہی بھارت دنیا میں بدترین غاصب ملک بن کر سامنے آیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا قصہ 75 سال پر پھیلا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت 75 سال سے کشمیریوں کی تحریکِ آزادی دبانے میں ناکام ہے، ایک لاکھ کشمیریوں کے قتل کے باوجود ان کے جذبہ حریت میں کمیں نہیں آئی اور نہ ہی ہزاروں گمشدگیاں کشمیریوں کو ان کے مقصد سے ہٹا سکی ہیں۔

وزیر خارجہ نے اپنے مختصر پیغام میں دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالی کو روکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی پی کی حکومت ہوتی تو مودی کو کمشیر میں جارحیت کی ہمت نہ ہوتی، زرداری

واضح رہے کہ بھارت کے 27 اکتوبر 1947 کو کمشیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف کمشیری دنیا بھر میں یوم سیاہ منا رہے ہیں، پاکستان اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں آج بھارتی سفارتخانوں کے باہر مظاہرے کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں