اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

"عدم اعتماد سے قبل دھمکی دی گئی کہ ہم فوراً الیکشن مانیں، ورنہ مارشل آئے گا”

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے ایک رات قبل دھمکی دے گئی کہ فوری طور پر الیکشن مانیں ورنہ مارشل لا نافذ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پولیٹیکل انجینئرنگ پر یقین نہیں رکھتے، تحریک عدم اعتماد سے ایک رات پہلے ہمیں دھمکی دی گئی کہ ہم فوراً الیکشن مانیں ورنہ مارشل آئے گا یہ دھمکی اس وقت کے حکومتی وزیر نے ہمارے ساتھی کو دی تھی۔

بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے جھوٹ پر مبنی انتہائی پوزیشن اپنائی، وہ چاہتے ہیں ان کےشرائط پر الیکشن ہوں، خان صاحب ایسےحالات پیدا کرنا چاہتے ہیں کہ تیسری قوت فائدہ اٹھائے۔

بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ پہلے انتخابی اصلاحات، پھر انتخابات، ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں یہی مطالبہ پہلے بھی تھا اور آج بھی ہے جبکہ آج بھی خان صاحب کی یہی اسٹریٹجی ہے کہ اصلاحات کےبغیر الیکشن کرادیں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کیخلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور

انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب نے جھوٹ پر مبنی انتہائی پوزیشن اپنائی، اب حالات یہ بن رہے ہیں کہ آپ بندوق نکالو ہم بھی نکالتےہیں دیکھتے ہیں کون جیتے گا؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ چار سال چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، کوئی کارکردگی کا پوچھے تو اداروں پر حملہ کرتا ہے، خان نے قومی اسمبلی سمیت اداروں کو متنازع بنادیا، میرا ایوان سے مطالبہ ہے کہ غیر آئینی، غیر جمہوری کاموں میں ملوث افراد کی نشاندہی کیلئے کمیشن بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں