جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اگلے اولمپکس میں ہم ایک نہیں ، چاروں صوبوں سے ارشد ندیم واپس لیکر آئیں گے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگلے اولمپکس میں ہم ایک نہیں چاروں صوبوں سے ارشد ندیم واپس لیکر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ارشد ندیم کو مبارک باد پیش کرتاہوں، ارشدندیم نے محنت کرکے ناممکن کو ممکن کردیا، انھوں نے جیولن میں اولمپکس کے ریکارڈ توڑ دیئے اور گولڈ میڈل لیکر واپس آرہاہے.

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو مبارکباد دینا چاہوں گا، پوری قوم ارشد ندیم کی جیت پرفخرکرتی ہے، پاکستانی نوجوانوں کوجب بھی موقع ملاوہ کامیاب ہوکرواپس آتےہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئیے خصوصی فنڈ مختص کیا جائے ، ملک بھر سےٹیلنٹ تلاش کیا جائے ، یہ شہر اس لئے بنا تھا کہ عوام کے مسائل یہاں سےحل ہوں، اگلےاولمپکس میں ہم ایک نہیں چاروں صوبوں سے ارشدندیم واپس لیکر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اتنی صلاحیت رکھتے ہیں، کرکٹ،اولمپکس بلکہ فٹبال ورلڈ کپ بھی جیت کرلا سکتے ہیں، لیاری میں ہر دوسرا بچہ ایسا ہے جو فیفا ورلڈکپ جیت کرلاسکتاہے، کچھ دن پہلے پشاورمیں لڑکیوں سے ملا ، جو ڈی آئی خان سے تائیکو انڈوجیت پرمیڈل لارہے ہیں۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ افسوس وفاقی اورصوبائی حکومت نےنوجوانوں کا ساتھ نہیں دیا، ہرصوبےکاایک فنڈمختص کیاجائےوفاق اور صوبے اس میں حصہ ڈالیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں