جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آئینی عدالتوں کے قیام کابانی پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، جیل بھیجنا آئینی عدالتوں کا کام نہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ایک انٹرویو میں کہا لگتا تھا جے یوآئی کےساتھ ہم ایک پیج پر تھے، پھر جے یوآئی کے اعتراضات آئے تو ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی، آج بھی کوشش ہے جے یوآئی کے ساتھ مل کر صاف اورشفاف آئینی ترامیم لےکرآئیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ اگر جےیوآئی سے مشاورت کامیاب نہیں ہوتی تو بھی نمبرز پورے کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ آئینی عدالتوں کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، جیل بھیجنا آئینی عدالتوں کا کام نہیں۔

اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی ذات کے سوا بھی سوچنا چاہیے،پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ عدالتی نظام چلے نہ ہی پارلیمان چلے، صدور، وزرائے اعظم کی تقاریر دیکھیں سب نے عدالتی اصلاحات کی بات کی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں