کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کریں گے.
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عدالتی فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا.
[bs-quote quote=” آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فرتال تالپورعدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائرکرچکے ہیں” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]
نظرثانی درخواست کل سپریم کورٹ میں دائرکئے جانے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نےدرخواست دستخط کر کے وکلا کوارسال کردی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فرتال تالپورعدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائرکرچکے ہیں.
یاد رہے کہ آج چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا، جس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی ابتدائی رپورٹ اور مختلف مقدمات کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس، جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق مختلف ٹیمیں تشکیل
اس اہم اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی نیب راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی ابتدائی رپورٹ اور مختلف مقدمات کا جائزہ لیا گیا اور جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق نیب کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔