بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

خدا نہ کرے پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا خدا نہ کرے پاکستان اور بھارت میں جنگ چھڑے، برصغیرکے نوجوان نسل کوجنگ کی قیمت ادا کرنی  پڑےگی، امید ہے مودی انتخابی مہم کوامن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھارتی اخبار دی ہندو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا خدا نہ کرے پاکستان،بھارت میں جنگ چھڑے، جنگ کی اصل قیمت عوام کواداکرنی پڑےگی۔

[bs-quote quote=”امید ہے مودی انتخابی مہم کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”بلاوال بھٹو”][/bs-quote]

بلاول بھٹو کا کہنا تھا برصغیرکے نوجوان نسل کوجنگ کی قیمت اداکرنی پڑےگی، دونوں ممالک کے تناؤ میں کمی ہی موجودہ بحران کااصل جواب ہے، تنازعات کے پرامن حل کی طرف بڑھناہوگا، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کاسوچناہوگا۔

پی پی چیئرمین نے کہا امید ہے مودی انتخابی مہم کو امن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنائیں گے اور بھارت اورپاکستان بیٹھ کرمسئلہ کشمیرحل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ اور معصوم کشمیری پہلے ہی بہت بھگت چکے ہیں، کشمیریوں پر اب یہ مظالم ختم ہونے چاہئیں، پاکستان بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا حکومت کااوآئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ بدقسمتی ہے، پاکستان کوتمام عالمی فورمزپراپنا نقطہ نظرپیش کرناچاہئے اور بھارتی جارحیت بےنقاب کرنی چاہئے، ایسےفیصلےاچھی حکمت عملی نہیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نےوزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کومذاکرات کی پیشکش کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کشیدگی کم کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں