اشتہار

وزیراعظم نے نوازشریف کو بچانے کے لیے چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے نوازشریف کو بچانے کے لیے چیف جسٹس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا ڈراما سامنے آگیا ہے، نوازشریف صرف خود کوبچانا چاہتے ہیں، مگر چیف جسٹس دباؤ میں نہیں آئیں گے.

[bs-quote quote=”نوازشریف اپنے کھلونے کی چابی ڈھونڈ رہے ہیں، چیف جسٹس وزیراعظم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، وہ قانون کےمطابق کام کریں گے” style=”style-2″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو زرداری” author_job=”چیئرمین پیپلزپارٹی” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/03/Bilawal60x60-1.jpg”][/bs-quote]

- Advertisement -

انھوں‌ نے کہا کہ نوازشریف اپنے کھلونےکی چابی ڈھونڈ رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس وزیراعظم کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، چیف جسٹس قانون کےمطابق کام کریں گے.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاسی جماعتیں آپس میں لڑ رہی ہیں.ایک دھرنے دیتا رہتا ہے، دوسرا کہتا ہے، مجھے کیوں نکالا، اب پیپلزپارٹی ہی ملک کو آگے لے کر جائے گی.

ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب مصیبت میں ہوتے ہیں، تو پاؤں پکڑتے ہیں، جب مصیبت سےنکل جائیں، تو گلا پکڑلیتے ہیں، عوام 2018 میں نوازشریف سے حساب لیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ مسلسل 5 سال سے 18ویں ترمیم پر حملے کرتی رہی ہے، صوبوں کو ان کے حقوق نہیں دیے، پیپلزپارٹی کبھی 18ویں پرسمجھوتا نہیں کرے گی۔

انھوں‌ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں‌ لیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف پنجاب میں ایک اسپتال نہیں بنا سکے، سارا ڈراما عوام کے سامنے آچکا ہے، پرویزمشرف کو پاکستان واپس آنا پڑے گا، پرویزمشرف پر میری ماں کے قتل اورغداری کا کیس چل رہا ہے.

انھوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت شوبازی نہیں، صرف کام کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے جتنا کام سندھ میں کیا، اتنا کسی نے نہیں کیا، عوام اپنےمسائل کا حل چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی اور جامع خارجہ پالیسی بنائے گی.


موجودہ حکومت نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا: بلاول بھٹو


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں