جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

شریف برادران کےاحتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پاناما کیس عدلیہ کا حقیقی امتحان ہے، شریف برادران کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مطالبات منظورنہ ہوئے تو آگے تک جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے ایک بار پھر ن لیگ کو جتا دیا، بلاول بھٹو نے کہا شریف برادران کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، نواز لیگ پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کرانے میں ٹال مٹول کررہی ہے۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاناما کیس عدلیہ کا حقیقی امتحان ہے, وزیراعظم دنیا کے سب سے بڑے کرپشن اسکینڈل پانامالیکس میں ملوث ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جمہوری احتساب متعارف کرانے کے لیے ان کے چار مطالبات کافی آگے تک جائیں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو سے وزیر اعلی سندھ نے بھی ملاقات کی ،وزیر اعلی نے بلاول بھٹو کو وزیر اعظم نواز شریف کے سعد رفیق کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغام سے آگاہ کیا۔


مزید پڑھیں : مطالبات نہ مانے تو لانگ مارچ کریں‌ گے، بلاول کی دھمکی


یاد رہے کہ بلاول بھٹو اس سے پہلے بھی اپنے چار مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں ستائیس دسمبر سے دما دم مست قلندرکا اعلان کرچکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے چار مطالبات کیلئے کمیٹی بناؤں گا جو یہ مطالبات لے کر آگے بڑھے گی اوراگر ن لیگ نے 27 دسمبر تک اس کمیٹی کی باتیں نہ مانیں تو ہم ہنستے ہوئے اور ناچتے ہوئے آپ کو نکالیں گے اور آپ روتے ہوئے جائیں گے اور واپس نہیں آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں