بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

ن لیگ حکومت ہوش کےناخن لے،اوچھےہتھکنڈوں سےبازآئے،بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ن لیگ حکومت ہوش کےناخن لے،اوچھےہتھکنڈوں سےبازآئے، جیالوں سےجمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے5دسمبر کوگولڈن جوبلی جلسےکی تیاریاں جاری ہے، بلاول بھٹو نے پیپلزپارٹی جلسےکی تیاریوں میں رکاوٹ ڈالنے کی مذمت کی اور رکاوٹوں کے باوجود پریڈ گریڈ جلسے کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت کےباوجودرکاوٹیں ڈال رہی ہے، وفاقی دارالحکومت سے پی پی کے پرچم ، بینر اتارے جارہے ہیں، سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر پی پی کارکنوں سے الجھایا جارہا ہے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جلسہ اور اس کی تشہیرکرناہماراجمہوری حق ہے، ن لیگ حکومت ہوش کےناخن لے، اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کوئی سمجھتا ہے چندپولیس والوں کوبھیج کرڈرایاجائیگاتویہ بھول ہے، ہماراہرعمل آئین ، قانون اور جمہوری روایات کےدائرے میں ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جیالوں سےجمہوری حق چھینا جاتا ہے تو پھر دمادم مست قلندر ہوتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں