بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے نظریاتی کارکنان کھڑے کیے تھے: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی نے نظریاتی کارکنان کھڑے کیے تھے۔ ہم اپنے لیے نہیں جمہوریت کے لیے احتساب سے متعلق اصلاحات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ عمران خان آئیں اور کراچی سے الیکشن لڑیں۔ کراچی کے عوام طالبان کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔ ہم دہشت گردوں کے ساتھیوں کو رد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نفرت کی سیاست کو رد کرتے ہیں، ہم ایک اور بانی ایم کیو ایم نہیں چاہتے۔

- Advertisement -

بلاول کا کہنا تھا کہ مکمل احتساب کے بغیر احتساب کا نظام بہت کمزور ہوگا۔ ہم اپنے لیے نہیں جمہوریت کے لیے احتساب سے متعلق اصلاحات چاہتے ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہم نے نظریاتی کارکنان کھڑے کیے تھے۔ خیبر پختونخواہ میں ہم نے غریب امیدوار کھڑے کیے۔ ہم پیسے پر نہیں نظریے پر بات کرتے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں