سرگودھا: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے دنیا میں منفی تاثر جائے گا.
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز شریف کی گرفتاری پر محتاط ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کا دنیا میں برا امیج جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی باتیں کرنے والی حکومت نے اپوزیشن لیڈر ہی کو گرفتار کرلیا، یہ مناسب نہیں.
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انھیں کیس کی تفصیلات کا علم نہیں، مکمل معلومات کے بعد ہی وہ اپنا ردعمل دے سکیں گے.
یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو ( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو کرپشن کے الزامات میں حراست میں لے لیا ہے۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف کی گرفتاری افسوس ناک اورمضحکہ خیز ہے: نوازشریف
شہباز شریف کوصاف پانی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا، دوران تفتیش ان سے آشیانہ سوسائٹی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئی.
میاں شہباز شریف کو کل نیب عدالت میں پیش کیا جائے گا.