جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

بلاول بھٹو کی (ن) لیگ اور بانی پی ٹی آئی پر کڑی تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور بانی پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کر دی۔

جلسے سے خطاب میں بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جو کہتا تھا سب کو جیل میں ڈالوں گا اب خود جیل میں پڑا ہے، کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب کہتا ہے سب سے بات کرنے کو تیار ہوں۔

بلاول بھتو زرداری نے کہا کہ ان کو سمجھاتے رہے کہ ایسے نہ کرو مرد کو گرفتار کرو لیکن عورتوں کے پیچھے نہ پڑو، ان کو کہتے رہے آپ ہر کسی پر چور چور کا الزام لگاتے ہو ایک دن آپ پر بھی یہ الزام لگ جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کو کہتے رہے کہ اسمبلی سے استعفیٰ نہ دیں اور قائد حزب اختلاف کا عہدہ سنبھالیں، اس نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو بھی ختم کر دیا اور کہا کہ سرپرائز کیسا لگا، اب میں پوچھتا ہوں کہ آپ کو سرپرائز کیسا لگ رہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ کہتا تھا وہ ایک پیج کی سیاست کر رہا ہے اور اب وہی پیج اس کے گلے پڑ گیا ہے۔

نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ جو بے نظیر بھٹو پر ظلم کرتے تھے انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی بیٹی پر ظلم ہوتے دیکھنا پڑا، آپ نے تین دفعہ نواز شریف دیکھا ہے بتائیں یہ کتنا سچا نواز ہیں؟ بتائیں ایٹم بم کا تحفہ پاکستان کو کس نے دیا؟

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سی پیک کا منصوبہ ہم  نے دیا، جب سابق صدر آصف علی زرداری چین کے دورے کرتے تھے تو یہ ان پر تنقید کرتے تھے، یہ لوگ کہتے تھے چین کے دورے پر کیا کرنے جاتے ہیں؟ زرداری چین سی پیک کے منصوبوں کیلیے جاتے تھے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ملک کو بچانے کیلیے عوام کو مشکل سے نکالنے کیلیے الیکشن لڑ رہے ہیں، (ن) لیگ اور پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست ملک میں مسلط کی ہے، پورے معاشرے میں نفرت اور تقسیم کی سیاست سے معاشرہ تقسیم ہو چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں