اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

بلاول زرداری دوسروں پر الزام سے پہلے اپنے والد کے اثاثوں کا کھوج لگائیں، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عمران خان کے مرحوم والد پر الزام لگانے سے پہلے اپنے والد آصف زرداری کے اثاثوں کا کھوج لگائیں، دونوں باپ بیٹا پرچی لئے پھرتے ہیں کہ ہمیں وراثت میں چیئرمین شپ ملی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے چیئرمین پی پی کے بیان پر ان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری حادثاتی طور پر سیاستدان بنے ہیں، دونوں باپ بیٹا ایک پرچی لئے پھرتے ہیں کہ ہمیں وراثت میں چیئرمین شپ ملی، ان کیلئے تقریر لکھنے والے پہلے انہیں اس کا مطلب بھی سمجھا دیا کریں۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ عمران خان کے مرحوم والد پرالزام لگانے سے پہلے اپنے والد آصف زرداری کے اثاثوں کا کھوج لگائیں، جب بلاول آکسفورڈ میں بیٹھے وراثت میں حکومت ملنے کا انتظار کررہے تھے، تب عمران خان اور میرے جیسے کارکنان پاکستان بدلنے کی جدوجہد کررہے تھے۔

بلاول دودھ کے دانت گرنے سے پہلے کمپنیوں کے شیئرہولڈر بن گئے تھے، جو ایک سال میں کمپنیوں کا مالک بن جائے اسے اپنے والد سے پوچھنا چاہیے کہ پیسہ کہاں سے آیا۔

سندھ کی وزارت اعلیٰ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری کو ایسا وزیراعلیٰ چاہئے جو والد کیلئے بےنامی اکاؤنٹس کا انتظام کرے، سندھ میں حکومت کے باوجود اب تک چار ہزار اسکول بند ہوچکے ہیں، سندھ میں تعلیم پرخرچ ہونے والے بجٹ کاحساب کون دے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی سندھ کے مطابق1200سے زائد پولیس اہلکارجرائم میں ملوث ہیں، کوئی حادثاتی واقعہ رونما ہوجائے تو طبی امداد کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کے حلقے میں کوئی اسپتال تک نہیں، پیپلزپارٹی اقتدار جاتا دیکھ کر ادھر تم ادھر ہم کانعرہ لگاتی ہے اور جب کرپشن کا نام لو تو اینٹ سےاینٹ بجانے اور ملک ڈوبنے کی باتیں کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : پارلیمانی حق پارلیمان میں اور آئینی حق پارلیمان سے باہر استعمال کریں گے: بلاول بھٹو

واضح رہے کہ  بلاول بھٹو زرداری  نے کندھ کوٹ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں