ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ بلاول زرداری کی صدر مملکت کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت کو دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ اہم تعیناتی میں گڑ بڑی کی کوشش کی تو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو واضح الفاظوں میں دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر علوی کے پاس آخری موقع ہے، اگر انہوں نے اہم تعیناتی میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کی تو انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ انا پرست شخص کا مقصد اہم تعیناتی متنازع بنانا ہے۔ اگر ایسا نہیں تو اسی ہفتے پنڈی پہنچنے کا مقصد کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کے وقت دی جانے والی فوری انتخابات یا مارشل لاء کی دھمکی اب پھر دی جا رہی ہے۔ عمران اور طاقتور کو کہہ دوں کہ یہ کھیل اب بند کرو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں