بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نیویارک پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ میں تعینات پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے جہاں یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف دو روز قبل براستہ لندن نیویارک کے لیے روانہ ہوئے تھے، گزشتہ روز انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کیلیے روانہ

وزیراعظم آج ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کےلیے نیویارک روانہ ہوں گے۔

وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جب کہ اس دوران وہ مختلف عالمی شخصیات سے سائیدْ لائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں