اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی مذمت کر دی.
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب فقط حزبِ اختلاف کو نشانہ بنارہا ہے.
[bs-quote quote=” حکومت غریبوں پربجٹ کے ظالمانہ حملوں پرعوامی ردعمل دبانا چاہتی ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”بلاول بھٹو زرداری”][/bs-quote]
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب چیئرمین کا انٹرویو ریکارڈ پر موجود ہے، چیئرمین نے کہا تھا کہ حکومتی ارکان کے خلاف کارروائی کی توحکومت گر جائے گی.
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت عوامی احتجاج روکنے کے لئے انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے.
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت غریبوں پربجٹ کے ظالمانہ حملوں پرعوامی ردعمل دبانا چاہتی ہے، مہنگائی، بجٹ خسارہ، ڈالر کی اڑان جیسے اقدام سےعوام زیرعتاب ہیں.
خیال رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا ہے، حمزہ شہباز کے وکلا نے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں تھیں اور کہا تھا عدالت ہمیں سنناہی نہیں چاہتی توکیاکریں۔
حمزہ شہباز کی جانب سے ضمانت کی درخواستیں واپس لینے کے بعد نیب کی ٹیم نے احاطہ عدالت سےحمزہ شہباز کو گرفتارکرلیا۔