ہفتہ, اپریل 19, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ جمعہ کو حیدرآبادمیں جلسےسے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنا نجی دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، وہ 10 روز تک دبئی میں رہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول ہاؤس سےعمرکوٹ ضمنی الیکشن کی مانیٹرنگ کریں گے اور جمعہ کو حیدرآبادمیں جلسےسے خطاب کریں گے

پارٹی ذرائع نے بتایا بلاول آج صدرِ مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے 4 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے وزیر اعظم شہباز شریف سے دریائے سندھ پر متنازع نہر منصوبے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں : پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب

جمعہ کو گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر عوام ان نہروں کی مخالفت کرتے ہیں تو ان کی جماعت حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

پی پی پی رہنما نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف، یہ صرف ہمارا نہیں عوام کا مطالبہ ہے، اگر ہم نے بھائی بن کر متحد رہنا ہے تو اس منصوبے کو واپس لینا ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں