سکھر: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کچھ لوگ چاہتے تھے، الیکشن وقت پرنہ ہوں، لیکن الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور پارلیمان اپنی مدت پوری کرے گا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں ایک منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نظرآتے ہیں نظریاتی نہیں۔ عمران خان جب سندھ آتے ہیں، تو ناکام جلسوں کی وجہ سے ان کا لہجہ سخت ہوجاتا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں لاڈلوں کی لڑائی ہورہی ہے، ہونے دیں ، ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ہم الیکشن مسلم لیگ ن اورپی ٹی آئی کے خلاف لڑنے جارہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاؤن متاثرین کے ساتھ ہیں، طاہرالقادری یاعمران خان کے ساتھ نہیں۔ پیپلزپارٹی ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کو سپورٹ کرتی ہے۔
بی بی کو عدالتوں کے چکر لگوانے والے آج خود عدالتوں کے باہرچیخ رہے ہیں: بلاول بھٹو
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میڈیا اس وقت ایک کرائسز پوائنٹ پرہے، مگر پاکستان کے صحافی دنیا میں سب سے بہادرصحافی ہیں، صحافی ہمارے ساتھ نہ ہوتے توشاید ہم آمریت کوشکست نہ دے پاتے۔
بلاول بھٹو نے کہ کہا کہ بی بی قتل میں پرویز مشرف ملوث ہیں اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہیے، اکبر بگٹی سمیت کئی کیسز میں مشرف کا نام ہے، اگر وہ بہادر آدمی ہیں، تو پاکستان آکر کسیز کا سامنا کریں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔