بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شادی بہنوں کی پسند سے کروں گا،بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شادی کی کئی پیشکشیں ہوئی ہیں تا ہم میں شادی اپنی بہنوں کی مرضی سے ہی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تین روزہ سیاسی دورے پر جنوبی پنجاب آئے ہوئے ہیں جہاں گھوٹکی کے مقام پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے ذکر چھڑ جانے پر نہایت خوشگوار موڈ میں اُن کا کہنا تھا کہ میں شادی اپنی بہنوں کی مرضی سے کروں گا۔

انہوں نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ صحافیوں کو بتایا کہ کئی خواتین کی جانب سے انہیں شادی کی پیشکش ہوئی ہیں تا ہم وہ شادی وہیں کریں گے جہاں اُن کی بہنوں کی مرضی اور خواہش ہوگی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ شادی تو اپنی بہنوں کی پسند سے کریں گے تا ہم میری سیاسی سرگرمیوں اور مصروفیت کے باعث ان کی ہونے والی اہلیہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا اس لیے شادی جس سے بھی ہو وہ صبر اور حوصلے والی خاتون ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اپنی شادی کے تذکرے کے بعد عوام میں بھی یہ موضوع زیر بحث بن گیا ہے اور ہرشخص میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کا اشتیاق بڑھ گیا۔

اس حوالے معروف ماہر نجوم آغا بہشتی نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو کی شادی 2019 میں جولائی کے مہینے کی 15 یا 19 تاریخ کو ممکن ہے،ان کی اہلیہ کا تعلق اندرون سندھ ہو گا اور وہ سندھی قوم سے تعلق رکھتی ہوں گی،اور یہ شادی اُن کے والد اور بہنوں کی مرضی سے ہوگی۔

جب کہ دوسرے ماہر نجوم ہمایوں محبوب نے اے آر وائی سے گفتگو کے درمیان بتایا کہ جہاں تک میرا علم ہے بلاول بھٹو کے زائچہ ہمیں یہ بتاتا ہے کہ اگلے تین سال تک اُن کی شادی کوئی امکان نہیں ہے تا ہم ستاروں کے مطابق 19 جولائی 2019 سے 2021 کے درمیان بلاول بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں بند سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں