ہفتہ, اپریل 5, 2025
اشتہار

دریائے سندھ سے نئے کینال منظور نہیں، پی پی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے نئے کینال منظٖور نہیں اس معاملے پر پیپلزپارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے نہروں کے معاملے پر اعتراض اٹھایا باقی سب سو رہے تھے، صوبے کو وفاق سے اور وفاق کو صوبے سے لڑانے کی سازش ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے بلاول بھٹو 18 اپریل کو حیدرآباد میں پنڈال سجانے کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ لوگ عالمی طاقتوں کے کہنے پر اپنے ہی لوگوں کو شہید کرتے ہیں، شکایات اپنی جگہ لیکن دہشت گردوں کے مقابلے کےلیے پیپلز پارٹی کا ہر کارکن پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرف سے مسائل کا شکار ہے، ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ قیدی نمبر 804 پر سیاست اپوزیشن کا حق ہے لیکن وہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرے، ہم سب ایک ہوجاتے ہیں تو انشاء اللہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقومی شازشیں کی جارہی ہیں کہ کس طرح پاکستان کا نقصان ہو، سب سے پہلے ان درندوں کا مقابلہ کرنا ہے جو پاکستان کے عوام کے خون کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گردوں کا نا کوئی مذہب ہوتا ہے اور نا ہی کوئی قومیت، دہشت گرد صرف کھلونے اور پیشہ ور قاتل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے عوام کا تحفظ کرنا ہے، بے گناہوں کے قتل کا جواب دینا ہے، ہمیں آپس کا اختلاف بھلانا ہے، دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کےلیے پی پی پی کا ہر کارکن پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں