جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

ملک میں آئینی اور معاشی بحران ہے، ملک خطرے میں ہے، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں آئینی اور معاشی بحران ہے، ہمارا ملک، جمہوریت، آزادی اور غریب خطرے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے راولپنڈی لیاقت باغ میں بینظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بزدلانہ سیاست ہے، بزرگوں کو گرفتار کیا جاتا ہے، کوفے کی سیاست سے مدینہ کی ریاست نہیں بن سکتی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ کہتے تھے میاں صاحب باہر نہیں آئیں گے لیکن دیکھو وہ باہر آگئے، یہ کہتے تھے زرداری باہر نہیں آئیں گے دیکھو وہ بھی آگئے، آج ملک میں پانچ لاکھ افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہماری دھرتی ہمیں پکار رہی ہے، ہم نے مل کر شہید بی بی کے مشن کو پورا کرنا ہے، عوامی راج پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بن سکتا، آپ لوگوں نے معاشی انصاف، عوامی راج کے کے لیے میرا ساتھ دینا ہے، خیبر سے کراچی تک عوام کہہ رہے ہیں الوداع الوداع۔

انہوں ںے کہا عوامی راج نہیں ہوگا تو ملک اور سیاست نہیں چل سکتی، 2020 عوامی راج اور الیکشن کا سال ہوگا، ان کو گھر بھیج کر رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ زرداری نے سوات کو دہشت گردوں سے پاک کرکے پاکستانی پرچم بلند کیا، زرداری نے غریبوں کو ان کے حقوق دئیے، غریب خواتین کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا، دھرتی آج پھر پکار رہی ے کہ میں خطرے میں ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بی بی کا وعدہ نبھانا ہے پاکستان کو بچانا ہے، میں اس شہر میں آیا ہوں جہاں بھٹو اور بی بی کو شہید کیا گیا، عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنا کر رہوں گا، عزت اور ذلت دینے والی رب کی ذات ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں