کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ میں بہت مسائل ہیں،عوامی حقوق کی ترجمانی کریں گے.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولنگ ایجنٹس اورپارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ایک خاندان کانام ہے، اس میں شہیدوں کا خون شامل ہے.
بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ کارکنان میری آنکھیں اورکان ہیں، معلوم ہے کہ پی پی کارکن کھلے دل سے کھری باتیں کرنے والا ہوتا ہے.
انھوں نے کہا کہ ہمیں بھٹوازم کے نظریے اورفکر کے ساتھ آگےبڑھنا ہے، پورے ملک میں اپنی جدوجہد کومزید فعال اورمؤثربنانا ہے، جیت اورشکست اپنی جگہ، لیکن کارکنان نےمیراساتھ دیا.
مزید پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: آصف علی زرداری کی ضمانت قبل ازوقت گرفتاری منظور
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خواتین پولنگ ایجنٹس کوشاباش دیتا ہوں، مجھے سیاسی سفرمیں عوام او کارکنان کا ساتھ چاہیے.
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ کے مسائل کا علم ہے، روزگارسمیت تمام سہولتیں فراہم کریں گے. ملک کےخلاف کوئی سازشیں برداشت نہیں کریں گے.