لاڑکانہ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تین باروزیراعظم رہنے والے نواز شریف نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ نوازشریف اسکرپٹ کے ذریعے چل رہے ہیں، وہ مفادات سے بلند ہو کر ملکی سیاست دان بنیں، تو بہتر ہے۔ فاٹا کو ضم کرنے کا اعلان سیاسی شوشا لگتا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ، ملک کے موجودہ مسائل کےذ مے دار نوازشریف ہیں، میاں صاحب خود کو تباہ کرنا ہے تو کرلیں، مگر ملک کو تو نقصان مت پہنچائیں، وہ خود کو بچانے کے لئے سب کو ڈبونا چاہ رہے ہیں۔
اس موقع پر انھوں نے این اے 200 لاڑکانہ سےالیکشن لڑنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ لاڑکانہ کےعوام میری آواز ہیں، انتخابی مہم آپ ہی چلائیں گے، مجھے یقین ہے کہ جس طرح شہید بے نظیر بھٹو کو آپ نے جتوایا تھا، مجھے بھی جتوائیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پی پی مخالفین ہر الیکشن میں اکٹھے کئے جاتے ہیں، اس بار بھی ایسا ہی ہورہا ہے، عوامی طاقت سے الیکشن جیتیں گے۔
انھوں نے کہ میں میاں صاحب کا سیاسی مخالف ہوں، مگر کسی ایک بیان کو غداری سے نہیں مل سکتا، سندھ کے لوگ پیاسے مر رہے ہیں، نواز لیگ سیاست کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی دوسری ایم کیوایم ہے، کراچی والو اب کسی کے دھوکے میں مت آنا: بلاول بھٹو
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔