اشتہار

حکومت میرے دوروں کا بل ادا کرتی ہے تو یہ میرا حق ہے، بلاول

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے غیر ملکی دوروں کے بل حکومت کی جانب سے ادائیگی کو اپنا حق قرار دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری جو کئی روز سے امریکا کے دورے پر ہیں نے گزشتہ روز واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں پہلا وزیر خارجہ ہوں جو غیر ملکی دوروں پر ہوٹل کا بل خود ادا کرتا ہوں لیکن اگر حکومت یہ بل ادا کرتی ہے تو یہ میرا حق ہے کیونکہ میں وزیر خارجہ ہوں وزیر دفاع نہیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میرے جتنے بھی غیر ملکی دورے ہیں ان سے مجھے کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوا بلکہ اس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کو فائدہ ہوا ہے۔ میری محنت کی بدولت ہی پاکستان فٹیف کی گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے اس موقع پر خود پر کام کے بوجھ کے حوالے سے کہا کہ باقی جو لوگ نکلتے ہیں وہ تو شاید چھٹی کی وجہ سے نکلتے ہوں مجھے تو گدھے کی طرح چلایا گیا لیکن میری اس محنت کا فائدہ قوم کو ہوا ہے۔ اس سے صرف پاکستان فٹیف کی گرے لسٹ سے ہی نہیں نکلا بلکہ معاشی فائدہ بھی ہوا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اب میں آپ کو اپنے بیرونی دوروں کی کیا کیا کامیابیاں بتاؤں۔ ان ہی دوروں کی بدولت ہم جی 77 مطلب دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ اس سے پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کو فائدہ ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں