تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

’پی ٹی آئی حکومت بناسکتی ہے تو بنالے، سو بسم اللہ‘ بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سو بسم اللہ اگر پی ٹی آئی حکومت بناسکتی ہے تو بنالے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے 172 ووٹ چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ میں کہتا رہا کہ پیپلزپارٹی کسی بھی سیاسی جماعت سے بات کرسکتی ہے لیکن وہ نہیں آئے، بات کرنے کے لیے تیار نہیں تو کیسے کہہ سکتے ہیں مینڈیٹ ان کا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 172 کا نمبر چاہیے پی ٹی آئی کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے، انہوں نے خود فیصلہ کیا نہ ہم سے، نہ ن لیگ اور کسی اور سے بات کریں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ اگر بات نہیں کریں گے تو 172 کا نمبر کیسے کراس کریں گے مطلب آپ حکومت نہیں بناسکتے، اگر وہ حکومت نہیں بناسکتے تو اس کا مطلب ہمارے پاس مینڈیٹ ہے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے وفاق میں مل کر حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں جماعتوں کے قائدین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہوں گے جب کہ صدارتی عہدے کے لیے ن لیگ آصف زرداری کی حمایت کرے گی۔

Comments

- Advertisement -