9.3 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مل کر حکومت بنانے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے وفاق میں مل کر حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

دونوں پارٹیوں کے قائدین نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سازی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے امیدوار شہبازشریف ہوں گے جب کہ صدارتی عہدے کے لیے ن لیگ آصف زرداری کی حمایت کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے نمبرز پورے ہو چکے ہیں اور دونوں پارٹیاں مل کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں جب کہ سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کےنمبرز نہیں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امید ہے شہبازشریف ایک بار پھر ملک کے وزیراعظم بنیں گے سب کے دعا ہے کہ حکومت کامیاب ہو،  دعا ہے پاکستان کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں، وزیراعظم کے الیکشن کےبعد صدر پاکستان کےالیکشن ہوں گے اور ن لیگ صدارتی الیکشن  میں آصف زرداری کی حمایت کرےگی، صدارتی الیکشن میں آصف زرداری مشترکہ امیدوارہوں گے۔

وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار شہبازشریف نے کہا کہ آزاد امیدوار کو پیغام دیا حکومت بناسکتے ہیں تو شوق سے بنائیں لیکن سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے پاس نمبرز پورے نہیں ہیں، نئی حکومت بنانے کے لیے ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، نواز شریف کی ہدایات کی وجہ سے گفتگو حتمی نتیجے پر پہنچی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آصف زرداری کو آئندہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب کریں گے، ایم کیو ایم، ق لیگ سمیت اتحادی مشاورت سے قدم بڑھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں