پیر, جون 3, 2024
اشتہار

وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین میں شرکت کرینگے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین میں شرکت کریں گے، تدفین جمعرات کی شام مشہد میں ہوگی۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کی شام ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائےگی۔ پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایران جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترخارجہ کی جانب سے دورے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ابراہیم رئیسی کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔

- Advertisement -

بدھ کی شام غیرملکی معززین کی موجودگی میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنیکی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹرموسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا تھا، حادثے میں ایرانی وزیرخارجہ امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اورخامنہ ای کے ترجمان محمد علی آل ہاشم بھی جاں بحق ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں