ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کو کباب اور تکے کی دعوت دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو گورنر ہاؤس میں کباب اور تکے کھانے کی دعوت دے دی۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوئچ بند کرنا خطاب میں کہنا اچھا لگتا ہوگا لیکن عملی طور پر مناسب نہیں ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ سب سے زیادہ ہو رہی ہے، متعلقہ محکموں کے ساتھ بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہییں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ بجلی کا سوئچ آن آف کرنا مسائل کا حل نہیں پیسکو، ڈیسکو اور ہزارہ کے پی حکومت لیں، گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو گورنر ہاؤس میں کباب اور تکے کھانے کی دعوت دیتا ہوں، یہ نہیں چاہتا کہ باہمی لڑائی میں نقصان عوام کا ہو، علی امین گنڈاپور بیان بازی چھوڑے عملی اقدامات کرے، بیان بازی سے کچھ نہیں ہوتا متعلقہ فورمز موجود ہیں اس پر بات کرنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرکز سے دھمکی سے نہیں دلائل سے بات کرنی ہوتی ہے بڑکیں اور تقاریر سے کچھ نہیں ہوتا ہے، پولیس کے پاس دہشتگردوں سے مقابلے کیلیے جدید ہتھیار نہیں ہیں اور دہشتگردوں سے کسی صورت مذاکرات نہیں ہوں گے اس کیلیے آئین و قانون کو ماننے والوں سے بات چیت ہوگی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہاں کا زمین دار تباہ حال ہے زرعی ترقی کا ایک منصوبہ نہیں ہے، نااہلی اور کوتاہی کو الفاظ کے پیچھے نہیں چھپایا جا سکتا ہے، ڈبل گولہ باری کرنا آتا ہے مگر یہ مناسب طرز عمل نہیں۔

گورنر کے پی نے کہا کہ جامعات میں وائس چانسلرز نہیں یہ صوبائی حکومت کی تعلیمی ایمرجنسی کا حال ہے، ریاست کا کوئی ادارہ کوئی بھی بند نہیں کر سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کھانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر ہاؤس آ کر کھانا کھائیں ہم صوبے کا مقدمہ مل کر لڑیں گے، آپ گورنر راج کا خواب نہ دیکھیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ میرے دروازے ہر کسی کیلیے کھلے ہیں میں ان کو دعوت دیتا ہوں، اگر وہ مجھے بلاتے ہیں تو صوبے کی ترقی کیلیے میں جاؤں گا، ان کو بتا دوں کہ ہم ساسی لوگ ہیں کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے یقین دلایا تھا کہ گورنر ہاؤس سے کبھی کسی کیلیے کوئی سازش نہیں ہوگی، مطمئن رہیں چپقلش کوئی نہیں ہوگی کوشش کریں گے ان کو راہ راست پر لے آئیں۔

گورنر کے پی نے کہا تھا کہ ہم کبھی بھی لفظی جنگ میں آپ کے لیول تک نہیں آئیں گے، لڑنے اور سیاست کیلیے اور فورم بھی ہیں، آپ اپنی نااہلی نہ چھپائیں آئیں جو سپورٹ چاہیے میں مرکز سے لے کر دوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں