منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے محدود وسائل کے با وجود بہتر کارکردگی دکھائی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

نوڈیرو: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے محدود وسائل کے با وجود بہتر کارکردگی دکھائی، خواہش ہے کہ سندھ میں شہریوں کو تمام سہولتیں میسّر ہوں۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے نوڈیرو کا دورہ کرتے ہوئے مقامی شہریوں اور معززین سے ملاقات کی، شہریوں نے پی پی چیئرمین کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔

[bs-quote quote=”غربت کی زنجیریں توڑنے والی سندھ کی خواتین سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں: بلاول بھٹو” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے شہریوں کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، انھوں نے کہا ’نوڈیرو کے عوام سے رابطے میں رہوں گا۔‘

خیال رہے کہ بلاول بھٹو گزشتہ ایک ہفتے سے لاڑکانہ میں موجود ہیں، لاڑکانہ کے بعد وہ اسلام آباد جائیں گے۔

قبل ازیں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ایس آر ایس او (سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن) کے وفد نے بھی ملاقات کی، وفد نے ادارے کے جاری منصوبوں سے متعلق بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔


یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو نے کم سن بچی کے اغوا پر سندھ کابینہ سے جواب طلب کر لیا


وفد نے بتایا کہ ایس آر ایس او حکومتی اشتراک سے غربت کے خاتمے کے لیے کام کر رہا ہے اور لاڑکانہ، سکھر میں خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کیے جاتے ہیں، خواتین کو دستکاری کی مختلف ٹریننگز بھی دی جاتی ہیں۔

بلاول بھٹو نے ایس آر ایس او کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا، کہا غربت کی زنجیریں توڑنے والی خواتین سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں، سندھ کی خواتین با ہمت اور بڑے حوصلے کی مالک ہیں، ایس آر ایس او خواتین کی تعلیم اور صحت پر مزید توجہ دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں