جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کا جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کاشکریہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر جناح اسپتال کیلئے ایک لاکھ روپے عطیہ دینے پر چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ایسے اقدام سے ڈاکٹرزکی حوصلہ افزائی ہوگی، چیف جسٹس نےکراچی کے اسپتال کے دورے پر جو دیکھا اس کی تعریف کی۔

گذشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جناح اسپتال کراچی کی بہتر کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ڈاکٹر سیمی جمالی کو ایک لاکھ روپے کا انعامی چیک بھیجا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ رجسٹری میں کیس کی سماعت کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان اچانک جناح اسپتال پہنچے اور ایمرجنسی، انتہائی نگہداشت وارڈ، نیوروسرجری اور ریڈیا لوجی سمیت دیگر شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے اسٹاف کی خدمات کو قابل تعریف قرار دیا تھا۔


مزید پڑھیں: چیف جسٹس کا جناح اسپتال کا دورہ



خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں