اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی آج باغِ جناح گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرےگی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پییلزپارٹی آج کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے باغِ جناح گراؤنڈ میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں اور پارٹی قائدین کی تصاویر سے سجا دیا ہے، جلسہ گاہ میں 40 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی رات گئے کارکنوں کا جوش بڑھانے کے لیے باغ جناح پہنچے اور جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آج باغِ جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے متعلق کہا کہ آج کا جلسہ شہید بینظیر بھٹوکے جلسے کی یادہ تازہ کردے گا۔

کراچی، پی ٹی آئی اور پی پی کارکنان میں تصادم، تین گاڑیاں نذرآتش

یاد رہے کہ رواں ہفتے 8 مئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں 12 مئی کو جلسہ کرنے کے معاملے پر دونوں جماعتوں میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

بعدازاں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے امن کے لیے عمران خان کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں