پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

چیئرمین بلاول بھٹو آج ڈی چوک پر سیاسی پاور شو کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین بلاول بھٹو آج ڈی چوک پر سیاسی پاور شو کریں گے، ملک بھر سے جیالوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ آج ڈی چوک پر طاقت کا مظاہرہ کرے گا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

عوامی مارچ کے شرکا نے گزشتہ رات روات میں گزاری، جہاں سےبلاول بھٹو کی قیادت میں آج مارچ شروع کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پرمرکزی جلسہ میں پی ڈی ایم کی قیادت اور وفود بھی شرکت کریں گے، یہ فیصلہ گزشتہ روز ن لیگ اور جے یو آئی کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بعد کیا گیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج عوامی مارچ کے دسویں دن کا آغاز روات کے ٹی چوک سے دن 12 بجے سے کریں گے ، جس کے بعد وہ سوہاں انٹرچینچ پر عوام سے خطاب کریں گے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری براستہ ایکسپریس وے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے واقع ڈی چوک پہنچیں گے جہاں ان کا خطاب ہوگا۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیئربخاری نے کارکنوں کوکل ڈی چوک پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

گذشتہ روز چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو چوبیس گھنٹوں کا ایک اورالٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان استعفیٰ دو، اسمبلی توڑو اور گھر جاؤ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں