ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلےگی، بلاول بھٹو زرداری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو نے سوال کیا کیاحکومت نے کالعدم تنظیموں سے منسلک وفاقی وزرا کو ہٹا دیا؟نہیں، لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلےگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بار پھر وفاقی وزراء اور کالعدم تنظیموں کے درمیان رابطے پر سوال کیا کیاحکومت نے کالعدم تنظیموں سے منسلک وفاقی وزراکوہٹادیا؟ نہیں، کیا پیپلزپارٹی کے پر امن جمہوری کارکنان اب تک زیرحراست ہیں؟ہاں۔

بلاول بھٹو نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کیا لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلےگی۔

یاد رہے گذشتہ روز بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے بصورت دیگر پیپلز پارٹی انتہائی قدم اٹھائے گی اور تمام تر لیگل راستے اختیار کیے جائیں گے، الزامات کاسامنا کرنےکےلئےتیارہیں،گھبرانےوالے نہیں۔

مزید پڑھیں : کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی انتہائی قدم اٹھائے گی: بلاول

بلاول بھٹو کا کہنا تھا حکومت نے دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنجیدہ پیغام دیناہے، اگرایساہےتوکابینہ میں کالعدم تنظیموں سےتعلق رکھنےوالےکوکیسےرکھ سکتےہیں، حکومت کو موقع دےرہاہوں وہ ایسےوزراکےخلاف خودکارروائی کرے۔

اس سے قبل چیئرمین بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا نیب قانون میں تبدیلی نہ کرناہماری غلطی تھی، کیس اس وقت کاہےجب میں ایک سال کاتھا، عوام کٹھ پتلی حکومت کو للکارتے رہیں گے اور آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں