بدھ, جون 18, 2025
اشتہار

’پاکستان تصادم نہیں چاہتا اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے چین ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان تصادم نہیں چاہتا اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے چین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے لکھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ٹرمپ کی ظہرانے پر ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہورہی ہے جب صدر ٹرمپ نے جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حالیہ پانچ روزہ جنگ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف فیصلہ کن کامیابی حاصل کی، بھارت نے بدقسمتی سے مستقل امن کی کوششوں، بشمول امریکی سفارت کاری کو مسترد کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان نہ تو تصادم چاہتا ہے اور نہ ہی بھارت سے مکالمے کے لیے بے چین ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بھارت کی آبی وسائل کو ہتھیار بنانے کی پالیسی، کشمیر میں جبر ناقابل قبول ہے، بھارت کا دہشت گردی کو سیاسی رنگ دینا بھی ناقابل برداشت طرز عمل ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  آگے کا راستہ صرف دیانت دارانہ سفارت کاری سے ممکن ہے، انکار اور تاخیر سے نہیں، ہمارے تنازعات کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں