جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں: بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان ایک بار پھر عدلیہ کے ذریعے من پسند فیصلے صادر کرانا چاہتا ہے، مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی عدلیہ کے خلاف حملے، بلیک میلنگ بالکل برداشت نہیں، شریف خاندان جو چاہتا ہے ایسا قطعی ہونے نہیں دیں گے۔

شریف خاندان قومی اداروں کو بیچنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ جب فیصلے شریف خاندان کی ڈکٹیشن کے مطابق ہوں تو انہیں انصاف لگتا ہے، ماضی میں ان کی جسٹس (ر) قیوم کو کام ہی اصل سازش تھی، ٹیلیفون کالز عدلیہ کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاناما پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ان کو سازش لگتی ہے، شریف خاندان جھوٹ، دھوکے باز اور منافقت کے ماہر ہیں۔

یاد رہے ماضی میں (ن) لیگ نے اپنی حکومت میں سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کے ذریعے جسٹس (ر) قیوم سے اپنی مرضی کا فیصلہ لینےکے لیے رابطہ کیا تھا۔

عالمی دنیا میں پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں، بلاول بھٹو

بعد ازاں وزیر پنجاب شہباز شریف نے بھی نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی ایما پر ایم این اے چوہدری سرور کے کرپشن کیس میں من پسند فیصلے کے لیے جسٹس (ر) قیوم سے رابطہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے گذشتہ دنوں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ شریف خاندان قومی اداروں کو بیچنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم اداروں کی نجکاری کی کوششوں سے باز رہیں، اگر ایسا ہوا تو احتجاج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں