اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے، جہاں وہ سعودی ہم منصب سمیت اہم سعودی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پہلے ممعاملات کو حتمی شکل دینے کے مشن پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو کل 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچیں گے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوسعودی ہم منصب سےملاقات کریں گے ، دورے کے دوران بلاول بھٹو دیگر اہم سعودی شخصیات سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے سفارتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں دورہ پاکستان متوقع ہے۔ سعودی ولی عہد کے 21 نومبر کو دورہ پاکستان پر پہنچنے کا امکان ہے۔
روان ہفتےکے آخر میں سعودی عرب کی خصوصی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی۔ سعودی سیکیورٹی ٹیم ایم بی ایس کے دورے پر انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز کے اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع ہے۔ محمد بن سلمان کےدورےمیں پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع یے۔
دورے میں متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جارہی ہے۔ سعودی عرب کی جانب سےآئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے۔
سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری کے قیام میں مدد کرےگا۔ سعودی حکمت عملی پرپاکستان کی حمایت سے سعودی عرب خوش ہے۔