جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

بلاول بھٹو کا انٹرنیٹ اور وی پی این سے متعلق اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا انٹرنیٹ اور وی پی این سے متعلق اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ اور وی پی این کی بندش سے متعلق ہم سے مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فیصلے کرنے والوں کو وی پی این کا پتہ ہی نہیں ہے، انٹرنیٹ، وی پی این معاملے پر حکومت مشاورت کرتی تو سمجھاتے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایک وقت تھا سڑک، پل، عمارتیں بنائی جاتی تھیں لیکن اب زمانہ انٹرنیٹ اسپیڈ کا ہے، یہ کہتے ہیں حکومت فور جی سروس دے رہی ہے، فور جی انٹرنیٹ کے حوالے سے جھوٹ بولا جارہا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ تھری جی سروس دی جارہی ہے اور اب انٹرنیٹ اسپیڈ مزید سست کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زراعت اور ٹیکنالوجی ہی ایسے شعبے ہیں جو معیشت کو سہارا دے سکتے ہیں، بدقسمتی سے حکومت زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی اے کی جانب سے وی پی این کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک نیا طریقہ متعارف کرایا گیا تھا  جس کے تحت صارفین اب اپنے وی پی اینز ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹر ڈ کرواسکتے ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق وی پی اینز ipregistration.pta.gov.pk پر رجسٹرڈ کیے جاسکتے ہیں۔

دوسری جانب مشاورتی اجلاس میں شرکا نے محفوظ رابطوں کے لیے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا جب کہ اس دوران غیرقانونی سرگرمیوں میں وی پی اینز کے ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کیلئے بلاتعطل انٹرنیٹ تک رسائی ممکن بنانے کاعمل ہے جب کہ وی پی اینزکی رجسٹریشن کے لیے کمپنیوں اورفری لانسرزکی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

وی پی این کیا ہے؟

وی پی این ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کا مخفف ہے اوریہ ایک ایسے نیٹ ورک کا نام ہے جو صارفین کو پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی اجازت دیتا ہے۔

ایسے تمام ممالک جہاں پر انٹرنیٹ صارفین کی سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی ممکن نہیں ہوتی وہاں پر وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سوشل میڈیا سائٹس کو استعمال کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں