اسلام آباد : وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل سے امریکا کے ایک ہفتے کے دورے پر رو انہ ہوں گے ، جہاں بلاول بھٹو کی اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو چودہ سے اکیس دسمبر تک امریکا کا آٹھ روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دورے کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکا میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، ملاقاتوں میں دوطرفہ امور، پاک امریکا تعلقات پر گفتگو ہوگی۔
وزیر خارجہ پندرہ تا سولہ دسمبر نیویارک میں جی سینٹی سیون وزرا کانفرنس کی صدارت کریں گے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔
بلاول بھٹو واشنگٹن میں امریکی کانگریس لیڈرز،حکومتی عہدیداروں اور پاکستانی امریکن سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔
اس کے علاقہ دورے کے دوران وزیر خارجہ موسمیاتی تبدیلی، سیلاب بحالی اقدامات پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔