کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پی ڈی ایم کےکوئٹہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے بلکہ وہ انتخابی مہم کے لئےکل گلگت بلتستان جائیں گے۔
پی ڈی ایم جلسے میں پیپلز پارٹی کی نمائند گی یوسف گیلانی یاراجہ پرویز اشرف کریں گے ، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئےناموں کا اعلان کرے گی۔
دوسری جانب سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹوالیکشن مہم کا آغاز اسکردو سےکریں گے ، وہ 21اکتوبر سے لیکر14روز تک گلگت میں قیام کریں گے۔
سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو بلتستان ڈویژن کے تمام حلقوں کادورہ کریں گے ، جہاں وہ کارنرمیٹنگ اور جلسےکریں گے جبکہ چیئرمین پی پی گلگت،دیامر بھی جائیں گے۔
خیال رہے پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ ( پی ڈی ایم ) گوجرانولہ اور کراچی میں جلسہ کر چکی ہے جبکہ پی ڈی ایم کا تیسرا جلسہ کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو ہو گا۔