کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو آج سے ملک بھر میں الیکشن کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو عوامی رابطہ مہم کیلئے آج براستہ ٹھٹھہ، سجاول سے بدین پہنچیں گے، کراچی سے روانہ ہونے کے بعد مختلف مقامات پر ان کا استقبال کیا جائیگا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بدین سے براستہ ٹنڈو محمد خان پھر حیدرآباد پہنچیں گے، آج وہ بدین میں میڈیا سے گفتگو کریں گے اور رات حیدرآباد میں گزاریں گے۔
- Advertisement -
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی اگلے دن حیدرآباد سے براستہ نوابشاہ، سکھر روانہ ہوں گے، اس کے بعد سکھر سے براستہ کشمور ہوتے ہوئے ملتان پہنچیں گے، ملتان سے بلاول بھٹو لاہور جائیں گے جہاں سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔