ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

بلاول نے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، مراد سعید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے بلاول بھٹو کے خطاب پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول نے اپنے ابو کی کرپشن بچانے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا، ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین منصب سونپنے کی حقیقت آج پھر قوم پر واضح ہوگئی۔

بلاول زرداری شاید میرپور آزاد کشمیر کے ضمنی انتخاب پر نگاہ ڈالنا بھول گئے ہیں، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے مل کر کشمیر کو عالمی منظر سے ہٹانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اس وقت بلاول زرداری اپنے ابو کی کرپشن بچانے کا ایک نکاتی ایجنڈا لے کر میدان میں نکلے ہیں لیکن ہم بلاول کے والد سے قوم کی چوری شدہ ایک ایک پائی نکلوائیں گے۔

پرچی چیئرمین کو وزیراعظم عمران خان کا یو این میں کیا گیا تاریخی خطاب سنائی نہیں دیا، ہمارے دل اہل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں، بلاول زرداری نریندر مودی کے یاروں کا اتحادی ہے، ہم مودی کو کشمیر ہضم کرنے نہیں دیں گے، نہ ہی پرچی چیئرمین کو اس پرسیاست چمکانے کا موقع ملے گا۔

بلاول نے شاید سی پیک کے جے سی سی کے فیصلے نہیں دیکھے، سی پیک اگلے مرحلے میں داخل ہوکر فاسٹ ٹریک پر چل رہا ہے، مغربی رووٹ کو بھی سی پیک میں شامل کرکے حقیقت بنادیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سی پیک میں سوشل سیکٹر کے پروگرام اور غربت کے خاتمے کا پروگرام اور زرعی ملک ہونے سے زرعی منصوبے بھی سی پیک میں شامل ہیں۔

مراد سعید نے بتایا کہ آئندہ ماہ وزیراعظم سی پیک اکنامک زونز کا افتتاح کریں گے، سی پیک اکنامک زونز سے روزگار کے مواقع اور ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں