پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پانامہ شریف سے جان چھڑا کردم لے گی، حکومت نے عوام کا جیناحرام کردیا ہے، حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، بلاول بھٹو نے یوم مئی کی کامیاب ریلی نکالنے پر جیالوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ جیالے جوش میں آچُکےہیں اب ان کوکوئی نہیں روک سکتا۔ ثابت ہوگیا ہے کہ عوام اورمزدور پیپلزپارٹی پراعتماد کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں نوازحکومت کو مزدوراور کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمران مزدوروں کاحق مارکرآف شورکمپنیاں بناتے ہیں، یہ اورنج ٹرین تو بناتے ہیں لیکن اسپتال نہیں بناتے۔

انہوں نے کہا کہ قوم شریف برادران کے نئے نام رکھنے کے مقابلے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے۔ اب پورے ملک میں گو نواز گو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پانی، بجلی اور گیس کے لیے تڑپایا جا رہا ہے،نوازحکومت نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں