کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم کے انچارج ڈاکٹر ذکاء اللہ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے.
بلاول بھٹو نے خیبرپختونخواہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر ذکاء اللہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے، پیپلزسیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پولیو مہم کے ایک سینئر رکن کا قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشت گرد انسداد پولیو ٹیم اراکین کو ٹارگٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ حکومت کو چاہئیے کہ پولیو ٹیم کے ڈاکٹرز اور ورکرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے۔
- Advertisement -
مزید پڑھیں : بلوچستان کے 10 اضلاع کی 137 یوسیز میں انسداد پولیو مہم کا آغاز
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ڈاکٹر ذکاء اللہ کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔