لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آج ہمیں مل کر پاکستان کے بارے میں سوچنا ہے، بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان ناکام ہوجائے ، ہمیں پاکستان کو تنہا کرنے کی بھاتی کوششوں کو ناکام بنانا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سی پیک سے صرف چند لوگوں کو فائدہ ہوگا، سی پیک سے عام آدمی کو فائدہ ہونا چاہئے۔ بھٹو دور میں جتنا کام ہوا، اتنا کبھی نہیں ہوا، شہید بھٹو نے ملک کو آئین دیا اور ایٹمی طاقت بنایا۔
صرف پیپلزپارٹی کوہی دہشتگردی اورامریکاسے نمٹنے کا تجربہ ہے،بلاول بھٹو
نون لیگ پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ن لیگ کی دہشت گردوں سے تعلقات کی تاریخ رہی ہے، ایک ہی ملک میں دو قوانین نہیں چل سکتے، کیپٹن (ر) صفدر محمود اور مریم نواز کو کوئی کچھ نہیں کہتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ خدانخواستہ پی ٹی آئی حکومت میں آگئی تو عوام کو کیا منہ دکھائیں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کمزور ہے، ہم چاہتے ہیں سارے فیصلے عوامی سطح پر کئے جائیں، کیوں کہ عوام ہی طاقت کا سر چشمہ ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شرجیل انعام میمن سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، 2018 کے الیکشن کے بعد ہماری حکومت بنے گی، جیالے تیار ہوجائیں، ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔