اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بلدیاتی انتخابات میں کامیابی: بلاول بھٹو کا کراچی اور حیدرآباد کے عوام سے اظہار تشکر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر کراچی اورحیدرآباد کےعوام سے اظہار تشکر کیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر حیدر آباد اور کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی ،حیدرآباد میں پی پی امیدواروں کو ووٹ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

چیئرمین پی پی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کراچی میں واحدسب سےبڑی جماعت پیپلزپارٹی ہوگی، پی پی کومنتخب کرنے پر اپنے شہر سے بے پناہ خوش ہوں، ہم ملکر کراچی کو ویسا بنائیں گےجس کے ہم حقدار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں