جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

حکومت انتہاپسندوں سے تعلقات ختم کرے، بلاول

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ نوازحکومت عسکریت پسندوں اورانتہاپسند تنظیموں کے ساتھ تعلقات ختم کرے، حکومت کی وجہ سے ہی نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد نہیں ہوسکا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے ان خیالات کا اظہارانہوں نے اسلام آباد میں مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان اورہزارہ ڈویژن کے کارکنوں اورپیپلزڈاکٹر فورم کے وفد سے ملاقات میں کیا۔

بلاول نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان میں کہا گیا تھا کہ فاٹا میں اصلاحات کی جائیں گی لیکن ایسا نہیں کیا گیا، کالعدم تنظیمیں نئے ناموں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی ایک مرتبہ پھرعوام کی مقبول ترین پارٹی بن کرابھرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں