عمرکوٹ: پپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ پرویز مشرف کے لیے الگ پاکستان ہواورشہید رانی کا پاکستان الگ ہو۔
عمر کوٹ میں ہولی کی تقریب سےخطاب کرتےہوئے بلاول بھٹونےتلخ وشیریں باتیں کرکےماحول کو گرمادیا، انہوں نےکہاکہ ہم ہرگزنہیں چاہتے کہ اس ملک میں مسلمانوں کا پاکستان اوراقلیتوں کا پاکستان الگ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہےجس نے ہولی کےموقع پرعام تعطیل کا اعلان کیا، پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہندو میرج لاء پاس کرکے ہندوبرادری کو ان کا حق دلایا۔
پی پی چیئرمین کاکہناتھا کہ تحفظِ خواتین جیساکمزوربل پاس کرنےپربھی پنجاب اسمبلی کومبارکباددیتےہیں۔
بلاول بھٹوزرداری نےہندوبرادری کومخاطب کرتےہوئےکہا کہ وہ انہیں برابرکےشہری کادرجہ دلائیں گے، اقلیتیں متحد ہوکرہمارا ساتھ دیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ کی گیس پرسب سے پہلے سندھ کے عوام کا حق ہے،عمرکوٹ کے شہریوں کو جلد از جلد گیس مہیا کی جائے بصورت دیگرمیں خود عمرکوٹ کے شہریوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گا۔
عمرکوٹ پہنچنےپر وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ،صوبائی وزرا،ایم پی اےاورایم این ایزنےبلاول بھٹو زرداری کاشانداراستقبال کیا۔جلسہ گاہ میں ہندوکمیونٹی کیجانب سےبلاول کی آرتی اتاری گئی اورتلک لگاکرپگڑی پہنائی گئی۔