چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کو آج ان کی زمینوں کی ملکیت کا حق مبارک ہو۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں ڈوگرہ راج کے کالے قانون خالصہ سرکار کے خاتمے پر بلاول بھٹو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضیا الحق نے ذوالفقار بھٹو کی لینڈ ریفارمز کو ختم کرکے کا لاقانون نافذ کیا۔
بلاول بھٹو کا اہم ٹویٹ
بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو انکی ملکیت کاحق مبارک ہو، 1979 کے ناٹور قانون سے لاکھوں افراد کو ملکیت کے حق سے محروم کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں دہائیوں پر مبنی جدوجہد آج کامیاب ہوئی، حق ملکیت بل کی حمایت پر حکومتی اتحادی جماعتیں تعریف کی مستحق ہیں۔
پی پی چیئرمین بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پی پی جی بی کےعوام کیساتھ کھڑی ہے، عوامی امنگوں کے مطابق فیصلے کرتی رہےگی۔
وزیر اعظم نے گلگت بلتستان میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کر دیا