اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

نہاری اورحلوے کھانے کیلیے سیاسی اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے، بلاول ن لیگ پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

راولاکوٹ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر یا پار کی باتیں کرنے والے پاؤں پکڑنے تک آگئے، ہمارے جیالے کسی کے پاؤں نہیں پکڑیں گے، نہاری اورحلوے کھانے کے لیے سیاسی اتحادمیں شامل نہیں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول نے راولاکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کل بھی زندہ تھی آج بھی زندہ ہے اور آپ کو آنےوالے کل میں بھی پیپلزپارٹی کی نظرآئےگی ، ذوالفقار بھٹو نے کشمیر کےعوام کیساتھ ملکرجدوجہد کی۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے سینیٹ الیکشن کےدوران عمران خان کو قومی اسمبلی سے شکست دلائی، عمران خان کو آگے جاکر بھی شکست دیں گے لیکن بجٹ والےدن ادھر ادھر دیکھا تو پھر سے دوست غائب تھے، ہم امید کرتے ہیں شہبازشریف ان کو پکڑیں گے جو معاشی فیصلے کے وقت غائب تھے۔

- Advertisement -

ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کو بھول کر ہم ہرمخالف کے پاس پہنچے ، اس حکومت کو ٹف ٹائم دیا،ب سیاسی مخالفین سے ملنے کیلئے ہم جیل تک پہنچے ، ہم نے اپنے مخالف کو جیل میں بیٹھ کر نظریاتی بنایا تھا۔

بلاول نے مزید کہا وہ تو کہتے تھے آر اور پار ہوگا، اب وہ کہتے ہیں جس کے بھی پاؤں پکڑنا پڑا پکڑیں گے ، آر اور پار کی سیاست سے لیکر پاؤ پکڑنےکی سیاست تک پہنچ گئے ، ہمارے جیالے کسی کے پاؤں نہیں پکڑیں گے، نہاری اورحلوےکھانےکےلیےسیاسی اتحادمیں شامل نہیں ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو وزیراعظم منتخب کرکے ہم بنی گالہ کا رخ کریں گے اور کٹھ پتلیوں کو بھگائیں گے، یہ آزادکشمیر کی تاریخ کے سب سے اہم انتخابات ہیں، ان الیکشن سے سرحد کے دونوں جانب ایک ہی پیغام ہوگاکشمیر پر سودا نہ منظور۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو کچھ ہورہاہے وہ ناقابل برداشت ہے، ہم مودی کو اپنی شادیوں میں دعوت نہیں دیتے، ہم مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینےکوتیارہیں، تاریخ کا بدترین ظلم اس طرف ہورہاہے ہم یہ برداشت نہیں کرسکتے۔

انھوں نے کہا کہ آپ نے 25جولائی کو ووٹ کی طاقت کیلئےگھر سے نکلنا ہے ، 25جولائی کو تیر پر ٹھپہ لگاکر کشمیریوں کو کٹھ پتلی سے بچانا ہے، تبدیلی کا اصل چہرہ تاریخ بےروزگاری اور مہنگائی ہے، پاکستان مہنگائی کی شرح میں بھارت،بنگلادیش اور جنگ زدہ افغانستان سے بھی آگے ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ 25جولائی کو ہم آزادکشمیر میں حکومت بنائیں گے اورحکومت بناکر بجٹ میں پہلا کام تنخواہوں،پنشن میں اضافہ کریں گے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جب تک آزادکشمیر کےنوجوان کھڑے ہیں توکسی کو کشمیر کاسودا کرنے کی اجازت نہیں، کشمیر کا مقدمہ لڑنا ہے، تو فیصلہ کرنا پڑے گا پوری دنیا کو ماننا پڑے گا کہ اپنے مستقبل کے فیصلے صرف کشمیر کے عوام کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے جوان حکم کریں جنگ ہوگی تو جنگ کرینگے ، دنیا کو ماننا پڑےگا کہ کشمیر ڈکٹیٹیشن پر نہیں چلتا، کشمیری کسی کے دباؤ میں نہیں آئے وہ خود فیصلہ کریں گے اور کشمیریوں کا فیصلہ اسلام آباد اور دہلی کو بھی مانناپڑےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں